ساجد حسن کے بیٹے کو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ ملزم نے خود سچائی اگل دی

image

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سی آئی اے پولیس نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے، ساحر حسن کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تفتیش کے دوران، ساحر حسن نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ دو سالوں سے منشیات فروخت کر رہا تھا اور اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق، ساحر کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے اور اس کا تعلق منشیات کی فروخت کے کاروبار سے دو سالوں سے ہے۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ کے قتل میں شامل ایک اور ملزم، شیراز، نے حال ہی میں یہ بیان دیا کہ "لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کر دیا تھا"۔

اس گرفتاری نے شوبز، بیوروکریسی اور بزنس کمیونٹی میں ہلچل مچا دی ہے، اور یہ خبر عام ہوئی ہے کہ ایلیٹ کلاس میں "گیٹ ٹو گیدر" کے بہانے منشیات کا استعمال بڑھ چکا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.