شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا،محمد رضوان

image

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بھارتی بالرز نےاچھی بالنگ کی،ہم نے ٹاس جیتا لیکن فائدہ نہ اٹھا سکے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوچا تھا280کے قریب رنز بنائیں گےمگر ایسا نہ ہو سکا،سعود شکیل اورمیری شراکت اچھی چل رہی تھی،ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا۔

ویرات کوہلی کے ون ڈے انٹرنیشنل میں 14ہزار رنز مکمل

پریشر بھی تھا، مڈ اننگز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کی،ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنی ہو گی،آج بھی کافی کیچ چھوٹے، گزشتہ میچ میں بھی یہی ہوا تھا۔

ایک ہی غلطی بار بار ہو رہی ہے،کوشش ہوگی ایسی غلطیوں پر قابو پائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.