اسلام آباد: مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
غیر قانونی طور پر مقیم 4 ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔
پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو لانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،وزیر اعظم
غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کیں۔
دستاویز کے مطابق خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر اسلام آباد پہنچے گا۔ جبکہ طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہو گا۔