سپریم کورٹ نے مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی ہے۔
پالیسی دستاویزکے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا، تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا۔
زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان
اس کے علاوہ مقدمات کی منتقلی، کمپرومائز اور فیملی مقدمات کو بھی سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا،ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر کی جانب سے دائر ہوگی،کسی مقدمہ میں جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا۔
معاشی استحکام کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا،وفاقی وزیر خزانہ
درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں فوری سماعت کی وجہ کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا،جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر نئی وجہ کی بنیاد پر ہی دوبارہ دائر ہوسکے گی۔