چیمپئننزٹرافی بدترین کارکردگی، قومی ٹیم کیلئے نیا کوچ مقرر کئے جانے کا امکان

image

چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے ہفتے نیوزی لینڈ سے قبل ہی ہیڈ کوچ سے متعلق سوالات اٹھنا شروع ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےعاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن ماہرین، مبصرین اور شائقین سوال کررہے ہیں کیا ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد انہیں عہدے میں توسیع دی جائے گی؟

چیمپئنز ٹرافی، میزبان پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی

اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے نیا کوچ مقررکیا جاسکتا ہے،عاقب جاوید ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے رہے جس پر انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔

چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سئنیر کھلاڑیوں نینیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے “بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے، کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائیگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.