انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور افغانستان کو بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ایک ایک پوائنٹ ملا اور آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
اس وقت افغانستان اور جنوبی افریقہ کے پوائنٹس تین تین برابر ہیں لیکن رن ریٹ جنوبی افریقہ کا اچھا ہے۔جنوبی افریقہ سیمی فائنل کھیلے گا یا افغانستان اس کا فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں ہو جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا افغانستان میچ گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ
انگلینڈ اگر جنوبی افریقا کو 301 رنز کا ہدف دیتا ہے اور پھر اسے 207 رنز سے شکست دیتا ہے تو جنوبی افریقہ کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہوجائے گا اور افغانستان آگے چلی جائے گی۔
اگر انگلینڈ 206 رنز سے جیتتا ہے تو اس صورت میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کا نیٹ رن ریٹ برابر ہو جائے گا، اس صورت میں بھی جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں چلا جائے گا کیونکہ اس نے پول میچ میں افغانستان کو شکست دے رکھی ہے۔