انسٹاگرام کا ٹک ٹاک کے مقابلے کی ایپ متعارف کرانے کا امکان

image

کیلیفورنیا: انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ٹکر کی مختصر ویڈیوز کی نئی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے پہلے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا گیا تھا۔ اب اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام سے منسلک ہی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ کے دوران پلیٹ فارم کے سربراہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے وقت میں علیحدہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے۔ جب امریکہ میں ٹک ٹاک کو پابندیوں کا سامنا ہے اور وہاں کے صدر نے ایپلی کیشن پر پابندی کے قانون کو فی الحال منسوخ کر رکھا ہے۔

ٹک ٹاک سے متعلق امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ مذکورہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز میں کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہو گا۔ دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ میں اپنے آپریشنز سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر پانے کے بعد اب انسٹاگرام کی جانب سے اس کے ٹکر کی ایپ کو لانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ممکنہ طور پر نئی ایپ کو بھی انسٹاگرام سے جوڑا جائے گا۔ جیسے تھریڈز کے اکاؤنٹ کو انسٹاگرام سے جوڑا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب میٹا نے بھی تاحال ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.