دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کے وارنٹ گرفتاری

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت برہم

عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر  و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.