کم گیس پریشر پر وزیراعظم کا نوٹس، سیکرٹری پیٹرولیم کاشکایات والے علاقوں کا دورہ

image

اسلام آباد، کم گیس پریشرکی شکایات پروزیراعظم شہبازشریف کا نوٹس، وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کا کم گیس پریشر شکایات والے علاقوں کا دورہ کیا اورسیکرٹری پیٹرولیم نےصارفین سے گیس پریشرمتعلق دریافت کیا۔

جولائی تا دسمبر 2024:بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی پیداوار میں کمی ریکارڈ

سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کے دورے کا مقصد کم پریشروالے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، راولپنڈی، اسلام آباد میں متعدد گھروں میں پریشر کے مسائل کی جانچ کی گئی۔

سپکرٹری ڈویژن کا چند گھروں میں مسائل کی نشاندہی پرسوئی ناردرن کی ٹیم کومسائل فوری حل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.