امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین سے فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدرزیلنسکی کو امریکی سپورٹ کو مزید سراہنا چاہیے تھا، یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ آج رات کو دیں گے۔
ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے استعفیٰ دے دیا
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی صدرزیلنسکی نے روس کے ساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے۔
دوسری طرف امریکی صدرنے کہا کہ میکسیکو یا کینیڈا کے لئے 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا ، کینیڈا سے توانائی کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔