آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں آج دبئی میں پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔
اس میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد میٹ شارٹ کی جگہ کُوپر کونولی جبکہ سپینسر جانسن کی جگہ تنویر سنگھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پہلے سیمی فائنل کے لیے انڈین ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آسٹریلیا اور اںڈیا کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 151 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
151 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کو 84 مرتبہ جیت حاصل ہوئی جبکہ انڈیا نے 57 مرتبہ میدان مارا۔
سنہ 2023 میں انڈیا میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ پھر سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ میچ میں آمنے سامنے ہیں۔