’کسی کو تنگ نہیں کروں گا‘، ’پشپا‘ نے پشاور پولیس سے معافی مانگ لی

image

پشاور پولیس نے دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے، نوجوان نے دوبارہ ایسی ویڈیوز بنانے سے توبہ کر لی۔ 

پولیس کے مطابق ماصل نام کے نوجوان ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی حرکتیں کرکے ویڈیو اپلوڈ کرتا تھا۔ اپنے اپ کو باس کہلوانے والا ٹک ٹاکر انڈین فلم کے کردار ’پشپا‘ کا سٹائل اپنا کر لوگوں کو دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

پشاور کیپیٹل پولیس کے مطابق نوجوان ٹاک ٹاکر تحصیل گورگٹھڑی میں بچوں کے لیے خوف کی علامت بن گیا تھا۔ 

ٹک ٹاکر کے خلاف شہریوں کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس پر تھانہ کوتوالی نے دو روز قبل کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ٹک ٹاکر نے دوران تفتیش اپنے کیے پر عوام اور پولیس سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میں آئندہ کسی کو تنگ کروں گا اور نہ ہی ایسی ویڈیوز اپلوڈ کروں گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔‘ 

اس کا مزید کہنا تھا کہ ’میں جرائم پیشہ شخص نہیں ہوں، صرف مذاق کے لیے ٹک ٹاک بناتا ہوں جس کو کچھ ٹک ٹاکرز نے غلط رنگ میں پیش کیا۔‘

پولیس نے ٹک ٹاکر کی معافی قبول کر کے بغیر مقدمہ درج کیے اسے رہا کردیا۔ پولیس نے کے مطابق نوجوان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے کیونکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔‘

پشپا گینگ سے مقامی شہری تنگ آگئے

تحصیل گورگٹھڑی کے رہائشی اعجاز خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ نوجوان ٹک ٹاکرز نے پورے ماحول کو خراب کر رکھا ہے، یہ نہ صرف خود ایسی غیر اخلاقی ویڈویوز اپلوڈ کرتا ہے بلکہ دوسرے کم عمر بچوں کو بھی اپنے گینگ میں شامل کرکے ان کو غلط ترغیب دے رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ پشپا گینگ کے نام سے یہ نوجوان گورگٹھڑی ویڈیوز بنانے آتے ہیں، ان ٹک ٹاکر نے علاقے کے رہائشیوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ 

پولیس نے ٹک ٹاکر کی معافی قبول کر کے بغیر مقدمہ درج کیے اسے رہا کردیا (فائل فوٹو: خیبر پختونخوا پولیس)

’آئے روز دوسرے نوجوانوں کے ساتھ ان کی لڑائیاں ہوتی ہیں۔ پولیس کے منع کرنے کے باوجود یہ ٹک ٹاکرز باز نہیں آتے بلکہ ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔‘

اسلحے کی نمائش کرنے والے ٹک ٹاکرز بھی پکڑے گئے

پشاور کیپیٹل پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

تھانہ پہاڑی پورہ اور فقیرآباد میں پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلحے کی نمائش سنگین جُرم ہے، نوجوان تفریح کے نام پر بُرائی پھیلانے سے گریز کریں۔

’جو اسلحہ لہرائے گا سیدھا جیل جائے گا‘ 

اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کی شناخت اور گرفتاری کا عمل جاری ہے، جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس حکام نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں بصورتِ دیگر انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا نے پولیس اہلکاروں اور افسران کے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.