لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔