پاکستانیوں نے بھی جیت کا مزہ لیا ہوگا۔۔ ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا؟

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک دلچسپ اور اہم بیان دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا، "ہم پاکستان کیوں نہیں گئے؟ یہ سوال ان جیسے بی کھلاڑیوں کے بس کا نہیں، یہ تو بڑے فیصلوں کی بات ہے۔"

پریس کانفرنس کے دوران، پانڈیا نے مزید کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ پاکستانی فینز نے بھی بھارت کی جیت کا مزہ لیا ہوگا اور اُنہوں نے بھی اس شاندار ایونٹ کا بھرپور لطف اٹھایا ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ بھارت نے پہلے 2002 میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن کا تاج پہنا تھا، اور پھر 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر ایک اور ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

یہ بھارت کی تاریخ میں تیسری چیمپئنز ٹرافی کی فتح ہے، اور بھارتی اس کامیابی پر خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں!


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.