امریکہ اور یورپی یونین کی ٹرین پر حملے کی مذمت، ’پاکستان کے ساتھ ہیں‘

image

پاکستان میں امریکہ کے سفارت خانے اور یورپی یونین کی سفیر نے بلوچستان میں ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

بدھ کو پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق اس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبل کی ہے جس کو امریکہ نے عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔

’ہم متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے عوام خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق ہے، امریکہ پاکستان کا مضبوط شراکت دار ہے اور ہم اس مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

’یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے‘

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کویونکا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمیں یرغمالیوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے: چین

چین نے بھی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے کی ’شدید مذمت‘ کی ہے۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو معمول کی بریفنگ کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے، یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ماؤ ننگ نے ٹرین پر حملے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم نے رپورٹس کو نوٹ کیا اور اس دہشت گردحملے کی شدید مذمت کی۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.