“ملیں سید عیسیٰ امان احمد سے۔ یہ ننھا مہمان اس بابرکت مہینے میں ہماری دنیا میں آیا اور ہمیں پہلی ہی نظر میں اپنا دیوانہ بنا لیا۔ خوش آمدید، پیارے بیٹے۔ اللہ تمہیں تمہارے خوابوں کی تعبیر دے، آمین۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اور ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی نعمت کی منتظر ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ جلد از جلد آپ کو صحت مند اور پیارا بچہ عطا فرمائے، آمین“
یہ کہنا ہے اداکارہ مریم نفیس کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پیارے سے بیٹے جو جنم دیا ہے۔ مریم نے بیٹے کی ولادت کی خبر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی اور ساتھ ہی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں انھیں اپنے شوہر اور نومولود بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مریم نفیس کی جانب سے خوشخبری کے بعد سے شوبز شخصیات اور مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔