پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنے شہر بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ لاہور چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہو رہی ہیں۔
صبا قمر اس سے قبل بھی شہہ سرخیوں میں رہیں جب انہوں نے کراچی منتقل ہونے کے بارے میں سوال پر شدید بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے استغفراللّٰہ کہا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا اور فنکاروں کے درمیان بحث چھڑ گئی تھی۔ کئی فنکاروں نے ان کے بیان کو نامناسب قرار دیا تو کچھ نے کراچی کا دفاع کیا۔
حال ہی میں میزبان عاصم یار کی جانب سے مختلف شوبز شخصیات کے لیے منعقدہ عشائیے میں اداکار عمران عباس بھی موجود تھے۔ صبا قمر نے عمران عباس کی انسٹاگرام اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا کہ وہ اسلام آباد منتقل ہو رہی ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں میں تجسس اور خوشی کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔