بیوی کی بے عزتی نہیں کی بلکہ۔۔ دانش تیمور نے عائزہ خان کے لئے “فی الحال“ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ ویڈیو

image

"میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا"

مشہور اداکار اور میزبان دانش تیمور اپنے ایک متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئے، جس میں انہوں نے 4 شادیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، "مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا 'فی الحال' یہ اور بات ہے۔"

یہی "فی الحال" کا لفظ ان کے لیے دردِ سر بن گیا، کیونکہ مداحوں نے اسے اس انداز میں لیا جیسے وہ مستقبل میں مزید شادیاں کرنے کا عندیہ دے رہے ہوں۔ نتیجتاً، یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا اور ان پر کڑی تنقید شروع ہوگئی۔

شدید ردِعمل کے بعد، دانش تیمور نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا: "مجھے معلوم ہے کہ آپ سب ناراض ہیں، کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے عائزہ خان کی بے عزتی کی، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں۔"

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ "فی الحال" کا لفظ عام طور پر ہر بات میں استعمال کرتے ہیں، اور اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔ ان کا کہنا تھا، "میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا، کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔"

دانش تیمور کے بیان پر جہاں تنقید کی لہر جاری تھی، وہیں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئیں کہ کہیں ان کے اور عائزہ خان کے درمیان اختلافات تو نہیں؟ تاہم، اس معاملے کو مزید ہوا دینے کے بجائے، عائزہ خان نے دانش تیمور کے حق میں محبت بھرا تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، خدا ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے۔"

دانش تیمور کی وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر دو مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی معذرت کو سراہا اور انہیں سپورٹ کیا، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے انہیں اپنے الفاظ کے چناؤ میں زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.