جی میل نے بھی اپنا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا

image

کیلیفورنیا: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھی اپنی ای میل سروس جی میل کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا مزید ایک نیا ٹول متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی میل میں پرانی اور مطلوبہ ای میلز کو جلد اور بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا۔ اے آئی فیچر صارفین کو پرانی ای میلز جلد تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

یہ نیا فیچر نہ صرف صارف کو پرانی مطلوبہ ای میلز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ بلکہ وہ ملتی جلتی ای میلز بھی صارف کو تلاش کر کے دے گا۔

علاوہ ازیں اے آئی ٹول تلاش کیے گئے الفاظ پر نظر رکھتے ہوئے نہ صرف پرانی ای میلز کے نتائج فراہم کرے گا۔ بلکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی جانب سے آنے والی یا انہیں بھیجی جانے والی ای میلز کے نتائج بھی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ جی میل کے اے آئی فیچر پر فوری طور پر تمام صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہو گی۔ تاہم آنے والے دنوں میں تمام جی میل صارفین کو اے آئی سرچ ٹول تک رسائی دے دی جائے گی۔

مذکورہ ٹول سے قبل بھی جی میل نے ای میل میں میل لکھنے میں مدد دینے کا جیمنائی اے آئی ٹول پیش کیا تھا۔ علاوہ ازیں جی میل میں متعدد اے آئی ٹولز پیش کیے جا چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.