صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔
ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پریڈ ، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں اس کا بھی مقابلہ کرنا ہو گا، ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتیں ہیں، ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، اندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
صدر نے کہا کہ کہ پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج کے جوان بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بہن ، بھائیوں کو کبھی نہیں بھولے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، پاک فوج
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر یوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری اقدام کرے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو بھی سلام ہے، یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو یاد رکھنا چاہیے۔