حجاج کرام کا واپسی کا سفر شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

image

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پہلی حج پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں حکومت پاکستان اورسعودی حکومت نے حجاج کو بہترین سہولیات مہیا کیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی کیونکہ عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر پہلی پرواز سے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US