پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 73 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ا یکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن کاروبار کے لحاظ سے مثبت رہا۔

عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

گزشتہ روز پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1139 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 17ہزار 772 پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز بازار کے کاروبار کی مالیت 92 فیصد بڑھ کر 37 ارب 49 کروڑ روپے رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 42 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.