کئی مہنگے فلیٹ اور دکانیں بھی ہیں۔۔ دنیا کا سب سے امیر ترین یہ بھکاری کون ہے؟

image

غربت اور بھیک کو ہمیشہ لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے، مگر اگر کوئی فٹ پاتھ پر پھٹے پرانے کپڑوں میں ہاتھ پھیلائے نظر آئے، تو ضروری نہیں کہ وہ حقیقت میں محتاج ہو۔ بعض کے لیے گداگری ایک مجبوری نہیں، بلکہ ایک منافع بخش کاروبار بن چکی ہے۔ ایسی ہی حیران کن کہانی بھارت کے ایک کروڑ پتی بھکاری کی ہے، جو نہ صرف اربوں کی جائیداد کا مالک ہے بلکہ اس کی آمدنی کئی اعلیٰ ملازمت پیشہ افراد سے زیادہ ہے!

40 سال سے گداگری، 24 کروڑ سے زائد کی دولت!

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کا رہائشی بھارت جین گزشتہ چار دہائیوں سے بھیک مانگ رہا ہے، اور اس دوران وہ ساڑھے 24 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 7.5 کروڑ بھارتی روپے) جمع کر چکا ہے۔ اس کے پاس دو مہنگے فلیٹ اور تین دکانیں بھی ہیں، جن کی مالیت لگ بھگ 5 کروڑ روپے بنتی ہے!

ماہانہ 75 ہزار روپے کمائی، پھر بھی پیشہ نہیں چھوڑا!

حیرت انگیز طور پر، بھارت جین بھیک مانگ کر ہر ماہ 60 سے 75 ہزار بھارتی روپے (پاکستانی تقریباً ڈھائی لاکھ روپے) کماتا ہے! یہی نہیں، وہ اپنی آمدنی کو مزید بڑھانے کے لیے پراپرٹی میں سرمایہ کاری بھی کر چکا ہے۔

گھر والے شرمندہ، مگر خود بے حد خوش!

بھکاری کی فیملی اس کے گداگر بننے پر نالاں ہے، مگر وہ یہ پیشہ ترک کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ عام نوکری میں اتنی تنخواہ نہیں جتنی بھیک مانگ کر کما لیتا ہوں!

"خیرات بھی دیتا ہوں!" – حیرت انگیز انکشاف

یہی نہیں، بھارت جین کا دعویٰ ہے کہ وہ مندروں اور خیراتی اداروں میں باقاعدگی سے چندہ بھی دیتا ہے۔ وہ اپنے فلیٹ میں اپنی بیوی، بچوں، والد اور بھائی کے ساتھ رہتا ہے، اور باوجود اس کے کہ وہ اب کسی مالی بحران کا شکار نہیں، وہ گداگری کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.