عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

image

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کےلیے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کےلیے معاون ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے۔

ورلڈ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.