سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

image

ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف کے بعد پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھونچال دیکھنے میں آیا تاہم دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے اور آج ایک مرتبہ پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے کا ہو گیاہے ۔

22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت میں 1572 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 922 روپے پر آ گئی ۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 ہزار 10 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔

آج پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ، قیمت 3 ہزار 170 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.