پاکستانی اور چینی کمپنی کے مابین کارگو پروازیں چلانے کا معاہدہ طے

image

نجی پاکستانی کارگو ائیرلائن کے ٹو ایرویز اور چین کی سرکاری کوشے ڈیولپمنٹ اینڈ لاجسٹک کمپنی کے درمیان کارگو پروازیں چلانے کا معاہدہ ہو گیا۔

کے ٹو ایرویز اس مہینے کے آخر سے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی اورکراچی سے براستہ لاہور چین کے شہر کاشغر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں وزیر صنعت وتجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو مہمان خصوصی تھے جبکہ چینی قونصل خانے کے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان اور چین برادر ملک ہیں جو پہلے ہی سی پیک جیسے عظیم منصوبے سے جڑے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان ائیر کارگو سروس سے دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

سی ای او کے ٹو ائیر ویز طارق راجہ نے کہا کہ کے ٹو ائیرویز پاکستان کی پہلی کارگو ائیر لائن ہے جس نے چین کے لیے کارگو سروس شروع کی ہے، کے ٹو ائیرویز کراچی سے براستہ لاہور کاشغر کے لیے کارگو پروازیں آپریٹ کرے گی، جلد ہی کراچی لاہور اور اسلام آباد سے چین کے مزید شہروں کے لیے بھی کارگو پروازیں چلائی جائیں گی۔

چینی لاجسٹک کمپنی کے نمائندے نےکہا کہ کاشغر چین کا بہت اہم تجارتی شہر ہے، کے ٹو ائیرویز سے ہمارا یہ معاہدہ مستقبل میں ہمیں کاشغر سے آگے بھی لے جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.