بارات آتے ہی بجلی کیوں چلی گئی۔۔ سرپھرے دلہا نے دلہن کی پٹائی کردی ! پھر کیا ہوا؟

image

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شادی کی ایک خوشی بھرے موقع پر اچانک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو نہ صرف حیران کن بلکہ افسوسناک بھی تھا۔ واقعہ بنگنگا کے علاقے کا ہے جہاں شادی کی تقریب میں دولہے ہیمنت کیتھواس کی آمد کے ساتھ ہی اچانک بجلی چلی گئی۔

دلہن کے گھر والوں نے روشنی بحال کرنے کی فوری کوشش کی لیکن اندھیرے نے ماحول کشیدہ کر دیا۔ باراتیوں نے پہلے بلند آوازوں میں شکایتیں شروع کیں، بات تلخیوں تک پہنچی اور پھر دولہے سمیت باراتی ہاتھا پائی پر اتر آئے۔

دلہن نے پولیس کو بتایا، "سب کچھ اچھا جا رہا تھا، مہمانوں کا استقبال کیا گیا، کھانا پیش کیا گیا۔ لیکن جیسے ہی لائٹ گئی، دولہے اور اس کے گھر والوں نے سب کچھ بھول کر ہم پر چڑھائی کر دی۔ تلخ کلامی ہوئی، مجھے مارا اور پھر سب کچھ توڑ پھوڑ کر بارات واپس لے گئے۔"

پولیس کے مطابق دلہن کی شکایت پر دولہے ہیمنت کیتھواس سمیت دیگر باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ شادی اب ختم ہو چکی ہے، اور بارات روشنی کے بغیر واپس لوٹ گئی — نہ دلہن ساتھ گئی، نہ خوشی کا چراغ جل سکا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.