ایل او سی پر بھارتی پسپائی۔۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کے ساتھ شکست تسلیم کرلی

image

لائن آف کنٹرول کے حساس علاقے چورا کمپلیکس میں پاکستان آرمی کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس کے نتیجے میں دشمن نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی ہزیمت تسلیم کرلی۔

عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے کی گئی اشتعال انگیزی اور جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور ردعمل دیا، جس میں نہ صرف دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے بلکہ ان کی متعدد چوکیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اتنی مؤثر تھی کہ بھارتی افواج کو چورا کمپلیکس کے مقام پر پسپائی اختیار کرنی پڑی اور بالآخر شکست مانتے ہوئے سفید جھنڈا لہرانا پڑا۔ یہ عمل ان کی جانب سے غیر مشروط ہار کا علامتی اظہار ہے۔

پاکستانی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج مکمل چوکنا اور ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور دشمن کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.