بھارتی جارحیت کے بعد سائبر میدان میں نئی جنگ۔۔ ریڈ الرٹ جاری

image

بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت کے بعد جہاں سرحدوں پر گولہ بارود کی گونج سنائی دی، وہیں ایک اور خاموش محاذ بھی گرم ہو چکا ہے — انٹرنیٹ کی دنیا۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ملک میں بڑھتے ڈیجیٹل خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو الرٹ کر دیا ہے۔

جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کے حساس نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ یہ عناصر سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے جھوٹ پر مبنی خبریں، فشنگ حملے، اور گمراہ کن مواد پھیلا کر بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ دشمن طاقتیں عوام کو جعلی ای میلز، لنکس اور میسجز کے ذریعے دھوکا دینے کی تاک میں ہیں، لہٰذا کسی بھی مشتبہ مواد پر کلک کرنے یا بغیر تصدیق کیے کسی اطلاع کو آگے بھیجنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

نیشنل سائبر ٹیم نے زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں، اور صرف مصدقہ اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts