آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ محمکہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

image

کراچی والوں، تیار ہو جائیں! شہر کے گرد و نواح میں آج سے بادلوں کی آمد متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ اب جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جو سندھ سمیت کئی شہروں کو بھیگنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

اس سسٹم کے تحت کراچی کے مضافات میں آج سے ہفتے کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی سندھ کے دیگر حصوں میں بھی آندھی کے جھونکوں اور تیز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

جہاں بارش کی اُمید ہے، وہیں کراچی شہر کا مرکزی موسم اب بھی گرمی اور نمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ اگلے تین روز میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ وقفے وقفے سے چلنے والی تیز ہوائیں گرمی کی شدت میں معمولی کمی لا سکتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.