ماں آپ سے محبت کرتا ہوں مگر اب وطن کے لئے جان دینی ہے۔۔ پاک فوج کے جوان کا ماں کو آخری پیغام ! خط سوشل میڈیا پر وائرل

image

"یہ خط میرا آخری پیغام ہوسکتا ہے ماما، میں اپنی قوم کی حفاظت کر رہا ہوں..." ہمارے اپنے جوان کا جذباتی پیغام

یہ رلا دینے والی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک پاک فوج کا بہادر نوجوان اپنی والدہ کو آخری الوداع کہہ رہا ہے۔ جسے بھارت کے جنگی جنون سے اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔ علی نامی اس جوان نے والدہ کو مخاطب کر کے لکھا کہ

“ پاکستان زندہ باد، پیاری ماں، میں علی آپ کا بیٹا، میں جانتا ہوں کہ آپ کو مجھ سے کتنی محبت ہے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس قوم سے کتنی محبت ہے، میرے لوگ اور میرے بچے اور قوم۔ میں یہ خط لکھ رہا ہوں کہ اگر آپ مجھے دوبارہ کبھی نہ دیکھ سکیں تو یہ خط آپ کے لئے میری آخری یاد بن کر رہ جائے گا۔“

“ماں میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں مگر میں دشمن سے لڑائی اور اپنے وطن کے لئے جان دینے سے بھی محبت کرتا ہوں۔ وہ دن یاد کریں جب میں پاک فوج جوائن کرنے والا تھا اور آپ نے مجھے کہا تھ کہ ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔ ماں اب ہم اگلی دنیا میں ملیں گے۔ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ ہمیشہ آپ کا۔

واضح رہے یہ خط 7 مئی کو بھارتی جنگی جنون کے دوران لکھا گیا. اس خط کا حرف حرف اس بات کا ثبوت ہے کہ اس زمین کی بہادر مائیں اپنی کوکھ سے ایسے بہادر جوانوں کو جنم دیتی ہیں جو وطن کے لئے جان دینے سے بھی نہیں گھبراتے


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.