پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج 1 تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے تک جا پہنچی ہے.
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 3309 ڈالر کا ہوگیا ہے۔