میچ فکسنگ پر بھارتی فرنچائز مالک کو قید و معطلی کی سزا

image

لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز گال مارولز کے مالک اور بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں 2 سال جیل اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں کھیلوں میں جرائم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت پریم ٹھاکر کو خود پر لگے میچ فکسنگ کے الزامات کا جرم قبول کرنے کے بعد2 سال قید ، 60 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ ، 10 لاکھ معاوضہ اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔

کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات کیلئے پریم ٹھاکر کے موبائل فون سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کی جانچ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

دوسری جانب پریم ٹھاکر کو جرمانے اور معاوضے کی ادائیگی کے بعد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پریم ٹھا کر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024 میں لنکا ٹی 10 لیگ کے دوران گال مارولز کے لیے میچ فکسنگ اور مراعات دینے کی کوشش کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.