نور زمان نے برٹش اوپن اسکواش کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

image

پاکستان کے نور زمان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے، انہوں نے کوالیفائنگ راونڈ کے فائنل میں مصر کے کریم التورکی کو شکست دی۔

حال ہی میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن مشپ کا ٹائٹل جیتنے والے نور زمان کی اسکواش سرکٹس میں نمایاں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے انگلینڈ میں ہونے والے برٹش اوپن کے مین راونڈ میں جگہ بنالی ہے، کوالیفائنگ راونڈ کے فیصلہ کن میچ میں انہوں نے کوالیفائرز کے تھرڈ سیڈ مصر کے کریم التورکی کو شکست دی۔ مصری پلیئر کے خلاف نور زمان نے 46 منٹ تک جاری رہنے والا میچ گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ آٹھ، تین ۔ گیارہ اور گیارہ ۔ سات سے جیتا ۔

اس سے قبل کوالیفائرز کے پہلے راونڈ میں انہوں نے انگلینڈ کے ول سالٹر اور اور دوسرے راونڈ میں ایڈرائن والٹر کو شکست دی۔ برٹش اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ انگلینڈ کے کرٹس ملک سے اتوار کو ہوگا۔

نور زمان 2022 کے بعد برٹش اوپن کا مین راونڈ کھیلنے والے پہلے پاکستانی پلیئر ہیں، 2022 میں طیب اسلم نے بھی برٹش اوپن کا مین راؤنڈ کھیلا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.