بابر اعظم کی مداحوں سے الجھنے کی ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آگئی

image

اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار میدان کی کارکردگی نہیں بلکہ ایک تنازع وجہ بنا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم عوامی مقام پر موجود ہیں، جہاں ان کے اردگرد مداح موجود ہیں، اسی دوران وہ کسی بات پر برہمی کا اظہار کرتے ہیں اور ایک نوجوان کو زور سے ایک طرف دھکیل دیتے ہیں۔

بابر واضح طور پر غصے میں نظر آ رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کی سنی گئی۔۔۔ بابر اعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق فینز سے الجھنے کا واقعہ نمازِ جمعہ کے بعد پیش آیا۔

سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے دورانِ نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابر اعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔

قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.