تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

image

تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز رات آٹھ بجے ہو گا۔

دو میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکا ہے تاہم وائٹ واش سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش کے لیے ضروری ہے کہ وہ آج کا میچ جیتے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اہم ترین کھلاڑی سے محروم ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی فاسٹ بولر شرف الاسلام کمر کی انجری کے باعث آج منعقد ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شرف الاسلام کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولر خالد احمد کو آخری ٹی20 میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسکے علاوہ نجم الحسین شانتو کو بھی موقع مل سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.