بجٹ سیشن میں اپوزیشن اتحاد کی بڑی حکمت عملی کیا رنگ لائے گی؟

image

بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں گے جب کہ پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی اراکین اسپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مؤقف بھی رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بجٹ سیشن سے قبل پارلیمانی پارٹی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US