عید کے بعد سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی! فی تولہ سونے کتنے کا ہوگیا؟

image

عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد جیسے ہی گولڈ مارکیٹ نے اپنے دروازے کھولے، سونے کی قیمتوں میں زبردست ہلچل مچ گئی! آل پاکستان جیمز اینڈ جیو لرز ایسوسی ایشن نے حیران کن خبر دی کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,100 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اب ایک تولہ سونا صرف 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ گراوٹ صرف تولہ تک محدود نہیں! 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5,230 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا اپنی چمک کھوتا نظر آیا، جہاں فی اونس قیمت 61 ڈالر گر کر 3,339 ڈالر تک پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US