مشرق وسطیٰ کشیدگی، روسی اور چینی صدور کا رابطہ، اہم تجاویز پیش

image

چینی صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر 4 اہم تجاویز پیش کر دیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر چی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے پیش کردہ 4 تجاویز میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر نے فوری جنگ بندی کے ساتھ، شہریوں کا ترجیحی طور پر تحفظ یقینی بنانا، مذاکرات اور مکالمے کے آغاز کو آگے بڑھنے کا راستہ فراہم کرانا اور بین الاقوامی براداری کی امن کے لیے کوششوں کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملےکی مذمت کی اور اسےعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ وہ ایران کےمعاملے پر روسی ثالثی کے حق میں ہیں، روسی ثالثی کشیدگی میں کمی میں مددگار ہوسکتی ہے، ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ امریکی مداخلت مزید خوفناک کشیدگی کا سبب ہوگی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.