سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

image
پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ عائشہ خان اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں اور ان کی لاش ایک ہفتے کے بعد ملی تھی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ایک ہفتہ پرانی لاش ملی۔

پولیس نے کہا کہ اداکارہ عائشہ خان تنہا رہائش پذیر تھیں اور پولیس کو تعفن کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے عدنان چوہدری کی درخواست پر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔

اداکارہ عائشہ خان کی موت پر پولیس کا ابتدائی بیان سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق ان کی موت طبعی لگتی ہے، حتمی رائے میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

پولیس نے عائشہ خان کے رشتے داروں اور پڑوسیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ہیں اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو گی۔

 عائشہ خان نے پی ٹی وی کے مشہور ڈراموں ’عروسہ‘ اور ’آنچ‘ میں کام کیا اور وہ معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

 عائشہ خان کے انتقال پر شوبز اور دیگر حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکار عدنان صدیقی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا میں ایسے لوگ ہیں جن سے آپ اپنے سفر کے اوائل میں ملتے ہیں اور وہ آپ کے ذہن پر خاموش لیکن دیرپا نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔ میرے نزدیک عائشہ خان صاحبہ ان لوگوں میں سے ایک تھیں۔‘

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’میں ان کے ڈرامے دیکھتے ہوئے جوان ہوا، دل ٹوٹ گیا ہے۔‘

Omg!! I grew up watching her drama serials! So heartbreaking

RIP #AyeshaKhan https://t.co/pEOe0ExA23

— Jimmy (@A_Rizvi112) June 20, 2025

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لکھا کہ ’سینیئر اور نامور اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر گہرا رنج ہوا۔ فن اور کارکردگی کی دنیا میں ان کی خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔‘

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

شوبز انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے فنونِ لطیفہ کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں اعلیٰ ترین درجات عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔… pic.twitter.com/Y4bRCiSCRv

— Dr Ishrat Ul Ebad (@drishratulebad) June 20, 2025

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’یہ سن کر دل دہل گیا کہ لیجنڈ اداکارہ عائشہ خان اپنے فلیٹ میں تنہا انتقال کر گئیں۔ کوئی خاندان، کوئی دوست، کوئی پڑوسی دستک دینے کے لیے نہیں تھا۔ یہ صرف افسوسناک نہیں ہے، یہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہم سب کتنے دور ہو چکے ہیں۔‘

Heartbreaking to hear that legendary actress Ayesha Khan passed away alone in her flat. No family, no friends, no neighbours to knock. This isn't just sad, it's a reflection of how distant we've all become. May Allah grant her Jannah. pic.twitter.com/Bu6WVKvydj

— Larkiyo Ki Baatein (@LarkyoKiBateinn) June 20, 2025

محمد شاہ زین نے لکھا کہ ’کئی دہائیوں کی ناقابل فراموش پرفارمنس کے ساتھ لیجنڈ اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔ وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کا ایک ستون تھیں۔ اس کا ہنر اور میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘

Legendary actress Ayesha Khan has passed away. With decades of unforgettable performances, she was a pillar of Pakistani television. Her grace, talent, and legacy will live on forever. May her soul rest in peace. pic.twitter.com/od9zbVxtA2

— Muhammad Shahzain khan (@ShahzainSpeakin) June 20, 2025

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.