جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

image

گلوکار جواد احمد نے اداکارہ فضا علی کے خود سے متعلق ’دھوبی‘ کے تبصرے پر ردعمل دے دیا۔

گزشتہ دنوں فضا علی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک شخصیات کے متبادل پیشوں کا ذکر ’تفریحی انداز‘ میں کیا تھا۔ اسی دوران انہوں نے گلوکار جواد احمد کے بارے میں کہا تھا کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو دھوبی ہوتے، کیونکہ وہ دوسروں کی بہت اچھی ’دھلائی‘ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جس وقت فضا علی نے یہ تبصرہ کیا، اُس وقت جواد احمد پروگرام میں موجود نہیں تھے، اس لیے اُن کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ بعدازاں، جب فضا علی کے اس تبصرے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کسی صارف نے اس پر جواد احمد سے رائے مانگی۔

ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جواد احمد نے فضا علی کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب اُن کی فضا علی سے پہلی ملاقات ہوئی تھی تو اداکارہ نے خود کو اُن کی بڑی مداح قرار دیا تھا۔ گلوکار کے مطابق، فضا علی نے بتایا تھا کہ وہ اُن کے گانوں پر رقص بھی کرتی رہی ہیں۔

جواد احمد نے مزید کہا کہ اُن کا مشہور گانا ’مہندی‘ جس کی بدولت ڈراما ’مہندی‘ کامیاب ہوا، اسی ڈرامے میں فضا علی بھی چار مرکزی اداکاراؤں میں شامل تھیں اور اُن کی وجہ سے وہ اسٹار بنیں۔ اُن کے بقول، فضا علی کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، ان کی پہچان ڈراما مہندی سے بنی، اس لیے اداکارہ کو اُن کا احسان مند ہونا چاہیے۔

آخر میں، جواد احمد نے فضا علی کے تبصرے کو ’بے وقوفانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی ’جاہلیت‘ کا عکاس ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.