گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

image

گلوکارہ نمرہ مہرا نے کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو تعلقات میں رہتے وقت لڑکوں کے جھوٹ، غلط بیانی اور بے وفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،ایسی چیزیں کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوتیں۔

نمرہ مہرا نے حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ڈراما ٹیم نے ڈرامے کا او ایس ٹی گانے کے لیے بلایا اور گانا ریکارڈ بھی کیا گیا لیکن اسے ڈرامے میں شامل نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق انہوں نے گانا ریکارڈ کروانے کے بعد پورے خاندان، رشتے داروں اور دوستوں کو بتایا تھا کہ فلاں ڈرامے میں ان کا او ایس ٹی ہوگا لیکن جب ڈراما نشر ہوا تو ان کا گانا شامل نہیں تھا۔ انہوں نے ڈرامے کا نام نہیں بتایا لیکن کہا کہ ڈرامے میں گانا شامل نہ کیے جانے پر انہیں دیکھ ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں یک طرفہ محبت اذیت کا نام ہے جب کہ وہ براہ راست محبت پر یقین رکھتی ہیں۔ نمرہ مہرا نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کا بھی محبت میں دل ٹوٹا، انہوں نے ایسے شخص سے محبت کی، جنہیں ان کی قدر نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محبت میں اس شخص کا طویل عرصے تک انتظار بھی کیا لیکن انہیں بدلے میں محبت نہ ملی۔ گلوکارہ کے مطابق محبت میں دل ٹوٹنے کے بعد ہی انہوں نے اچھے گانے لکھے اور ان کی آواز میں درد بھی آئی لیکن ابھی تک وہ دل ٹوٹنے کے درد میں مبتلا ہیں۔

نمرہ مہرا کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی طرح انہوں نے بھی تعلقات بناتے وقت غلطیاں کیں جو کہ انہیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔ ان کے مطابق تعلقات بناتے وقت بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں نظر انداز کیا جاتا ہے اور سوچا جاتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوجائیں گی لیکن ایسا نہیں ہو پاتا، وہ چیزیں مزید خراب ہوتی جاتی ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ جیسے تعلقات کے وقت لڑکیوں کو لڑکوں کی غلط بیانی، جھوٹ اور بے وفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.