اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والے اداکار و ماڈل نمیر خان نے اپنی ڈریم گرل کے بارے میں بتا دیا۔

نمیر خان نے ڈراموں میں زیادہ تر ولن کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنے کام سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اداکاری کے شوق اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خیالات کا اظہار کیا۔

شو میں میزبان کی جانب سےسوال کیا گیا کہ آپ کی ڈریم گرل کون ہے؟ اس پر نمیر خان نے کہا کہ جب کوئی پسند آنا ہوتا ہے تو وہ ایک ہی نظر میں پسند آجاتا ہے۔

پھر جو چیزیں آپ نے سوچی ہوتی ہیں وہ آپ کے ذہن میں ہی نہیں رہتی ہیں، اس لیے میں نے اپنے ذہن میں کسی کا خاکہ نہیں رکھا ہوا۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیسے چہرے آپ کو پسند آتے ہیں اس کے جواب میں نمیر نے کہا کہ چہرے کے sharp features دل کو بھاتے ہیں۔

کینیڈا میں ایک لڑکی کو دیکھا تھا جو مجھے اچھی لگی لیکن اس کے بارے میں مجھے کچھ نہیں پتا وہ کون ہے کہاں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.