امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں شامل: امریکہ کی سہولت کاری کرنے والے ممالک ایران کا جائز ہدف ہوں گے: آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں کی موجودگی کے لیے اب کوئی جگہ نہیں رہے گی۔ اور یہ کہ اگر دیگر ممالک امریکی اقدامات میں سہولت کاری کرتے ہیں تو وہ ایران کے لیے ’جائز ہدف بن جائیں گے‘۔ اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کہا ہے کہ ’امریکہ کو اپنی جارحیت کا جواب ملنا چاہیے‘۔
  • امریکہ نے ایران میں تین جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کہا ہے کہ 'امریکہ کو جارحیت کا جواب ملنا چاہیے'۔
  • امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی حملے نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کن نقصان پہنچایا ہے۔
  • برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مزید کوئی قدم نہ اٹھائے۔
  • پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیقرار دیا ہے۔

امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں شامل: امریکہ کی سہولت کاری کرنے والے ممالک ایران کا جائز ہدف ہوں گے: آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.