پاکستانی و بھارتی کھلاڑی کا ایک ساتھ جشن، ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔

کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔

آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران اس جوڑی کی انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شمولیت کو دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے۔

جب کہ ایشان کشن اس میچ کے ذریعے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.