پاک، ساوتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز ، بابر اعظم اور ڈیکاک توجہ کا مرکز

image

پاکستان اور ساؤتھ افریقا کی ٹیمیں آج پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کی نظریں خصوصاً بابر اعظم اور کوئنٹن ڈیکاک پر جمی ہوئی ہیں جو طویل عرصے بعد اپنی اپنی ٹیموں میں واپسی کر رہے ہیں۔ ڈیکاک تقریباً 16 ماہ بعد میدان میں اتریں گے جبکہ بابر اعظم 10 ماہ بعد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور شائقین میں جوش و خروش عروج پر ہے۔ بابر اعظم کی واپسی نے پاکستانی شائقین کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جن کے پاس نادر موقع ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لیں کیونکہ ساؤتھ افریقا کے آٹھ مایا ناز پلیئرز اس ٹی ٹوٹی سیریز میں موجود نہیں جن میں ان کے کپتان اینڈ مارکرم،کگیسو رباڈا، رائن ریکلٹن، مارکو جینسن، ٹرسٹن سٹبس، کیشَو مہاراج، ڈیوِڈ ملر اور جیرلڈ کوئٹزی شامل ہیں جس سے مہمان ٹیم کا تجربہ کار کمبی نیشن خاصا متاثر ہوا ہے۔

پاکستان کی ٹیم مین صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز ،محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان خان، عثمان طارق، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ابرار احمد اور بابر اعظم شامل ہیں۔

اب تک دونوں ٹیمیں 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان اور ساؤتھ افریقا نے 12، 12 میچ جیت رکھے ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US