سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی پاکستان آمد، انتظامات کا جائزہ لیا

image

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان کے مجوزہ دورے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا۔ وفد میں سری لنکن بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ سیکیورٹی ماہرین بھی شامل ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن وفد دورۂ پاکستان کے سلسلے میں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کا دورہ کرے گا جہاں اسٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ راستوں سمیت سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وفد پاکستانی سیکیورٹی حکام، پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران سے بھی ملاقات کرے گا تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ 17 سے 29 نومبر تک ہونے والی ٹرائی سیریز میں بھی شریک ہوگی، جس میں زمبابوے کی ٹیم بھی شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US