تمھارے باپ نے یہی تربیت دی ہے۔۔ مداح نے بیوی کے سامنے ایسا کیا کہہ دیا تھا جو حارث رؤف برداشت نہ کرسکے؟ دیکھیں

image

"میں اس واقعے کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتا تھا، لیکن اب ویڈیو چل رہی ہے تو میں اس کی تفصیل لوگوں کو لازمی بتاؤں گا. ہم عوامی شخصیات ہیں اور اسی وجہ سے ہم عوام کے ہر رویے کو دیکھتے ہیں. ہمارے مداح تنقید یا تعریف کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں لیکن جب بات میرے والدین اور خاندان کی آئے گی تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا"

یہ کہنا ہے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کا جنھوں نے اپنی ہاتھا پائی کی ویڈیو کے جواب میں ردعمل ظاہر کیا ہے. حارث رؤف کی ویڈیو میں آخر ایسا کیا تھا؟ آئیے دیکھتے ہیں.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث اپنی اہلیہ مزنہ کے ساتھ ہیں جبکہ ایک مداح کی جانب سے بدکلامی کرنے پر حارث غصے سے بپھر کر اس کی طرف بڑھتے ہیں.

وہاں موجود لوگوں کے بجچ بچاؤ کرانے پر حارث رؤف بار بار کہتے ہیں کہ تمھارے باپ نے تمھیں یہی تربیت دی ہے جبکہ دوسری جانب مداح کہتا ہے کہ صرف ایک تصویر ہی تو مانگی تھی.

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حارث رؤف ورلڈ کپ کے سلسلے میں فلوریڈا میں موجود تھے.

You May Also Like :
مزید