گھروں میں بسکٹ ایک بار کھل جائیں تو بہت جلد نرم پڑ جاتے ہیں. اس طرح مہمانوں کی آمد تک سارے بسکٹ خراب ہو چکے ہوتے ہیں. آج ہم آپ کو بسکٹ محفوظ رکھنے کا بہترین اور سادہ سا ٹوٹکہ بتائیں گے.
اس کے لیے آپ تھوڑے سے کچے چاول لیں اور اس کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر کپڑے کو چاروں طرف سے پکڑ کر منہ بند کردیں اور ربر چڑھا دیں. اس پوٹلی کو اب بسکٹ کے جار میں رکھ دیں.
واضح رہے کہ چاول پانی اور نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. اس طرح بسکٹ کے جار کی نمی اپنے اندر جذب کر لے گا اور آپ کے بسکٹ ہفتوں تازہ اور خستہ رہیں گے.