اب صرف موت نظر آتی ہے۔۔ فردوس جمال نے بڑھاپے میں اپنی شادی شدہ زندگی پر افسوس کیوں کیا؟

image

"میری شادی غلط وقت اور غلط لوگو‌ں میں ہوگئی جس کی وجہ سے میں تنہائی پسند ہوگیا. اب 80 برس کا ہوں آگے صرف موت دکھائی دیتی ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار فردوس جمال کا جنھوں نے حال ہی میں وصی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنا درد دل بیان کیا.

فردوس جمال کا کہنا تھا کہ بظاہر دنیا کی نظر میں میں ایک کامیاب شخص ہوں مگر میری ذات کے اندر ایک دکھ ہے کہ مجھے وہ لوگ نہیں ملے جو مجھے سمجھ سکتے. میں ایک آرٹسٹ تھا تو میرے ارد گرد لوگ بھی آرٹسٹ ہونے چاہیے تھے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے فردوس جمال نے مزید کہا کہ میں ناشکری نہیں کررہا بس اپنی کیفیت بیان کررہا ہوں. ماں جو مجھے سپورٹ کرتی تھیں ان کا انتقال ہوگیا پھر والد کا انتقال ہوگیا تو میرا انحطاط شروع ہوا. میں بیمار بھی ہوا اور ان چیزوں کی وجہ سے اندرونی طور پر ٹوٹ گیا.

You May Also Like :
مزید